ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنگلات میں آگ کے بڑھتے واقعات، فاریسٹ محکمہ نے ترتیب دی پالیسی - Forest Fire in Kashmir

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ کے بڑھتے واقعات کو کم کرنے کے پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں نیم فوجی دستوں، پولیس اور مقامی نوجوانوں کی بھی مدد حاصل کی جائے گی۔

جنگلات میں آگ کے بڑھتے واقعات، فاریسٹ محکمہ نے ترتیب دی پالیسی
جنگلات میں آگ کے بڑھتے واقعات، فاریسٹ محکمہ نے ترتیب دی پالیسی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 1:57 PM IST

جنگلات میں آگ کے بڑھتے واقعات، فاریسٹ محکمہ نے ترتیب دی پالیسی (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں چار روزہ ماحولیاتی کارنیول کی اختتام ایک تقریب کے ساتھ ہوا جس میں فاریسٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران اور مقامی طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماحولیات کے تحفظ کے تئیں مقررین نے حاضرین سے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

جموں کشمیر کے محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر، سرینگر سرکل نے بھی تقریب میں شرکت کی اور جنگلات میں آگ کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ کی جانب سے اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں۔‘‘ بانڈی پورہ میں منعقد چار روزہ ماحولیاتی کارنیول کی اختتامی تقریب کے موقع پر مقامی طلبہ نے رنگا رنگ پروگرامز بھی پیش کیے اور اس موقع پر مدعو کیے گئے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پردیپ چندر ووہالی نے کہا کہ جنگلات میں بڑھتی ہوئی آتشزدگی کے تئیں جہاں محکمہ کی جانب سے پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں وہیں عوام الناس کو آگاہ کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم جلد ہی ایک اسکیم کو نافذ کریں گے جس میں ہم مشترکہ مشقیں انجام دیں گے؛ جس میں پولیس، نیم فوجی دستے اور محکمہ جنگلات اور مقامی رضاکار شامل ہوں گے جو کشمیر میں جنگلات سے متعلق مسائل کے چیلنجوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کریں گے۔‘‘

گلوبل وارمنگ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’گلوبل وارمنگ ریموٹ کا ایک بٹن دبانے سے حل نہیں ہوگا، تاہم زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے بڑھتی گرمی سے نجات حاصل ہو سکتی ہے جبکہ ماحولیاتی توازن بھی برقرار رہ سکتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ماحولیات کے عالمی دن کی نسبت سے تقاریب منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.