ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پہلگام پہنچا، یاتریوں کا کیا گیا والہانہ استقبال - Amarnath Yatra - AMARNATH YATRA

سخت حفاظتی انتظامات میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا جو آخری پڑاؤ، پہلگام، پہنچ گیا، جہاں یاتریوں کا والہانہ استقبال ضلع انتظامیہ نے کیا اور یاتریوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ یاتری ’بم بم بھولے‘ کے نعروں کے ساتھ پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پہلگام پہنچا، یاتریوں کا کیا گیا والہانہ استقبال
امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پہلگام پہنچا، یاتریوں کا کیا گیا والہانہ استقبال (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 7:40 PM IST

پہلگام (جموں کشمیر) : سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ امرناتھ یاترا آئندہ کل سے شروع ہو رہی ہے۔ امرناتھ یاتریوں کے پہلے قافلے کو آج صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا، جو براستہ سرینگر جموں شاہراہ بحفاظت جنوبی کشمیر کے پہلگام پہنچ گیا۔ یاتریوں میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے اور پہلگام میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر، فخرالدین حامد اور ایس ایس پی نے یاتریوں کا پھول مالائیں پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر یاتری کافی مطمئن نظر آرہے تھے۔

امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پہلگام پہنچا، یاتریوں کا کیا گیا والہانہ استقبال (ای ٹی وی بھارت)

یاتریوں کی آمد پر مشہور سیاحتی مقام پہلگام ’’بم بم بھولے‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شردھالو ’’بم بم بھولے‘‘ جوش و خروش کے ساتھ لگا رہے تھے۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے لیے پہلگام روٹ سے نونہ وَن بیس کیمپ یاتریوں کے لیے آخری پڑاؤ ہے جہاں سے انہیں ہفتہ کی صبح پوتر امرناتھ گپھا کی جانب روانہ کیا جائےگا، جہاں روایتی پوجا کے ساتھ ہی امرناتھ شروع ہوگی اور پہلے قافلے کو گپھا میں پوتر شیو لنگم کے درشن کرائے جائیں گے۔

پہلگام پہنچے پہلے جتھے میں بابا برفانی کے درشن پر جانے والے یاتریوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی خاصی تعداد موجود ہے۔ شردھالو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے بھی نظر آئے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ پہلے جتھے میں امرناتھ کے درشن ان کی روحانی سکون کا باعث ہے۔ یاتریوں نے انتظامات، خاص کر سیکورٹی کے حوالہ سے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں سے امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ روانہ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.