ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ کے جنگلات میں آگ - Kokernag Forest Fire - KOKERNAG FOREST FIRE

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین دن تک جاری رہنے والی اس آگ کے سبب درختوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

کوکرناگ کے جنگلات میں آگ
کوکرناگ کے جنگلات میں آگ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 11:59 AM IST

کوکرناگ کے جنگلات میں آگ (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں رواں سال گرم موسم نے لوگوں کو بے حال کیا ہوا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی سوکھے کی صورتحال پیدا ہونے لگی ہے جس کے نتیجے میں آئے روز مختلف جنگلات میں آگ کی واردات رونما ہو رہی ہیں۔ وادی میں اس طرح کی صورتحال پر محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف محکمہ اور عام لوگوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ علاقے کے جنگلات میں گزشتہ دنوں آگ کی واردات رونما ہوئی جس نے کئی کنال جنگلاتی آراضی کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ آگ پر قابو پانے کی غرض سے محکمہ جنگلات گزشتہ کئی روز سے سرگرم ہے، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم متعلقہ محکمہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آگ کی اس واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی ایف او، اننت ناگ، مدثر محمود نے کہا کہ ’’جنگلات میں تین روز قبل آگ لگی تھی جس میں کئی کنال آراضی پر پھیلی گھاس جل کر راکھ ہوگئی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آگ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم جنگلاتی حدود میں گھاس پھوس خاکستر ہو گئی۔ مدثر محمود نے مزید کہا کہ آئے روز گرمی کی تپش میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اننت ناگ میں بلکہ وادی کے مختلف جنگلات میں آئے روز آگ کی واردات رونما ہوتی ہیں۔ ڈی ایف او اننت ناگ کا کہنا ہے کہ محکمہ کو آگ کے سبب کوئی بھی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ کئی ہیکٹر اراضی پر پھیلے جنگلات میں آگ سے گھاس کو نقصان پہنچا ہے اور درخت صحیح سالم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی کے مختلف مقامات پر جنگلوں میں آتشزدگی سے سبز سونے کا نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.