ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں اسکول کی پُرانی بلڈنگ آگ کی نذر - Fire Incident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 5:29 PM IST

School Building Gutted سوپور کے زلورہ علاقہ میں گزشتہ شب آگ کی ایک واردات میں ہائیر سیکنڈری اسکول کی پرانی عمارت تباہ ہوگئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔ پولیس نے واقعے کی نسبت سے کیس درج کیا۔

fire-guttted-old-school-building-in-sopore
سوپور میں اسکول کی پُرانی بلڈنگ آگ کی نذر

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور زالورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واقعہ میں ہائیر سیکنڈری اسکول کی پُرانی عمارت خاکستر ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق عمارت میں گزشتہ شب اچانک سے اگ ظاہر ہوئی اور آگ کر شعلوں نے پوری عمارت کو اپنے لپیٹ میں لیا۔لوگوں نے فوراً فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ اور پولیس کو کو اس بارے میں مطلع کیا، جس کے بعد فائر ایمرجنسی کے عملہ اور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو قابو کر لیا۔آگ کی اس واردات میں اسکول کی عمارت خاکستر ہوگی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ جس بلنڈگ میں آگ لگی، وہ اسکول کی پُرانی عمارت تھی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر لیا۔ واضح رہے کہ رواں برس وادی کشمیر کے طول و ارض میں درجنوں رہائشی مکانات، کمرشل عمارتوں سمیت گاؤ خانے آگ کی مختلف وارداتوں میں خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کی ان واردات میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، جبکہ متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: رفیع آباد بارہمولہ میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر

سال 2023 میں وادی کشمیر میں آتشزدگی کے متعدد واقعات میں 62 کروڑ 95 لاکھ روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے،جبکہ اس دوران 9 افراد اپنی جانیں بھی گنوا بھیٹے۔آگ کی ان وارداتوں میں رہائشی مکانات، سرکاری عمارات، شاپنگ کمپلکس، دکانیں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ گاڑیاں اور بجلی ٹرانسفارمر خاکستر ہوئے ہیں، جبکہ کئی جنگلاتی علاقے اور نرسریاں وغیرہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.