ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پتریگام، پلوامہ کے باشندوں کو سکھائے گئے آگ سے بچاؤ کے طریقے - پتریگام، پلوامہ آگ کی واردات

پلوامہ ضلع میں آگ کی بڑھتی واردات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے متریگام میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کو آگ سے بچاؤ کے طریقے سکھائے گئے۔

پتریگام، پلوامہ کے باشندوں کو سکھائے گئے آگ سے بچاؤ کے طریقے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 5:18 PM IST

پتریگام، پلوامہ کے باشندوں کو سکھائے گئے آگ سے بچاؤ کے طریقے

پلوامہ (جموں کشمیر) : ضلع پلوامہ کے متریگام علاقے میں آگ کی بڑھتے ہوئی واردات کے پیش نظر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے لوگوں کو حادثات و ایمرجنسی کے دوران خاص کر آگ لگنے کے دوران ضروری تدابیر اختیار کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے لوگوں کو اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جس پر مقامی باشندوں نے محکمہ کی ستائش کی۔

محکمہ کے افستان نے بتایا کہ مسلسل خشک سالی کے باعث آگ کی واردات میں اضافہ ہوا ہے اور پتریگام، پلوامہ میں گزشتہ دنوں آگ کی کئی واردات رونما ہوئیں جن میں رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔ آگ کی واردات پر قابو پانے اور عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں علاقے میں خصوصی ٹریننگ کم جانکاری پروگرام کا انعقاد کرنے کی تلقین کی۔ جس کے پیش نظر محکمہ کے عملہ نے لوگوں کو عملہ نمونوں کے ذریعے آگ سے بچاؤ کے طریقہ کار سکھائے۔

تربیتی پروگرام کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے جوانوں نے لوگوں کو عملی طور دکھایا کہ رسوئی گیس وغیر میں آگ لگنے کے فوراً بعد وہ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں جس سے آگ پر قابو پایا جا سکے۔ لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے انہیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی سفارش کی۔

مزید پڑھیں: پلوامہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.