ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دھیرج گپتا نے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا - Chief Secretary visits Anantnag

محکمہ جنگلات، ماحولیات کے فائنانشل کمشنر ایڈیشنل چیف سکریٹری دھیرج گپتا نے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے ملاقات کی اور موجودہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

دھیرج گپتا نے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا
دھیرج گپتا نے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 1:31 PM IST

دھیرج گپتا نے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا (etv bharat)

اننت ناگ: محکمہ جنگلات و ماحولیات فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) دھیرج گپتا نے اننت ناگ ضلع کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع میں منعقدہ ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔

اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ عوامی دربار میں ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد نے بھی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر، چیف ایگزیکٹو آفیسر پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایگزیکٹو انجینئرز آر اینڈ بی، چیف میڈیکل آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپلٹی سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران ،عام لوگ تجارتی انجمنوں کے نمائندے،ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی ۔

اس دوران طبی سہولیات،تعلیم ،ترقیاتی کام ،کھیل کود و دیگر مسائل و مطالبات کو اجاگر کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران سے کام کاج کا جائزہ لیا ۔متعلقہ افسران کو موقع پر ہی معاملات اور مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مختلف فلاحی پروگرامز عوام اور حکومت کے درمیان براہ راست رابطے کو بڑھا دیتا ہے ۔ تاکہ حکام شکایات کے ازالے کو زیادہ موثر اور شفاف طریقہ سے ممکن بنا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:ای سی آئی کی ٹیم سرینگر میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گی

پروگرام کے اختتام پر ایچ اے ڈی پی اور پی ایم ای جی پی و مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت استفادہ لینے والے افراد میں چیکس تقسیم کئے گئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.