ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں فلم شوٹنگ - Shooting in Kashmir - SHOOTING IN KASHMIR

جنوبی کشمیر میں پھر سے فلمی شوٹنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور آئے روز ملک بھر کی مختلف فلم انڈسٹریز سے وابستہ فلمکار یہاں شوٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلم کے اداکار
فلم کے اداکار (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 6:37 PM IST

Updated : Jun 1, 2024, 6:49 PM IST

کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ پُرانا ہے۔ ان گنت فلمیں اور گیت ہیں جو کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلمائے گئے ہیں۔کشمیر اور بالی ووڈ کے تعلقات نے فلمی پردے پر بہت سی محبت کی کہانیوں کو بھی جنم دیا ہے۔ ان گانوں کے خوبصورت بول اور فلموں کے رومانس کی جادوئی مناظر بھی یہاں کے لوگ دیکھ چکے ہیں۔

SHOOTING IN KASHMIR (etv bharat)

وہی 1985 کے بعد ان دنوں جنوبی کشمیر میں ایک فلم "اے ملین ڈالر ٹورسٹ" کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ فلم ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کا مجموعہ ہے جس میں کشمیر کے کئی مقامی فنکار شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے 1985 کے بعد جنوبی کشمیر میں فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ سنہ 1985 میں راجیش کھنہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ویری ناگ آئے تھے۔ یہ فلم ایک نوجوان لڑکی پر مبنی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ لندن سے کشمیر سیاح کے طور پر آئی ہے۔ لندن کے مرکزی اداکاروں کے علاوہ فلم کے اسکرپٹ رائٹر کا تعلق کشمیر سے ہے۔

اس فلم کا بنیادی مقصد کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی اوسط تعداد کو بڑھانا ہے۔ مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کے علاوہ فلم کا بنیادی مقصد جنوبی کشمیر کے پوشیدہ مقامات کو تلاش کرنا ہے۔ فلم سازوں نے بتایا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ویری ناگ اور کوکرناگ جیسے علاقوں میں کی جائے گی۔ اور اس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ صحیح پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ فلم کے عملے بشمول غیر ملکی اداکاروں نے کشمیر میں کام کرنے کے اپنے منفرد اور خوبصورت تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مہمان نوازی اور خوبصورت مناظر کی دنیا کے کسی بھی کونے میں دیکھنے کو نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح دوسرے ممالک میں کشمیر کے بارے میں منفی چیزیں بیان کی جاتی ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں اور اس طرح کی فلمیں کشمیر میں تیار کرنا کشمیر کے حالات کی خود عکاسی کرتا ہے۔ یہاں کے شاندار، دلکش اور خوبصورت مناظر کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک اداکار نے اس بات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ’’میرا یہ تجربہ واقعی شاندار رہا ہے۔ کشمیر کی خوبصورتی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ یہاں ہر طرف شاندار نظارے ہیں، جو کسی بھی شخص کو اپنی جانب مائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ہمیں بھی اس قدرتی ورثہ کی حفاظت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات، پانچ ستارہ ہوٹلس کے قیام کےلئے کمیٹیاں تشکیل

واضح رہے کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری سے جڑے افراد کی امنگوں میں اضافہ ہوا،کیونکہ اب فلموں، ڈراموں اور سریئلز کی شوٹنگ سے کشمیری فنکاروں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوچکے ہیں۔ نہ صرف وادی کشمیر کے کئی مقامی نوجوان بلکہ سینئیر اداکاروں کو بھی کئی سریئلز اور ویب سیریز میں کام کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2024, 6:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.