ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کراپ انشورنس اسکیم سے کسان مستفید، اننت ناگ ضلع میں 1174 کسانوں میں 37.45 لاکھ فراہم - Crop Insurance Scheme - CROP INSURANCE SCHEME

چیف ایگریکلچر افسر اننت ناگ اعجاذ حسین ڈار نے کہا کہ کسان کراپ انشورنس اسکیم کا استفادہ لے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں ابھی تک 1174 کسانوں نے کراپ انشورنس اسکیم سے استفادہ حاصل کیا ہے۔

اننت ناگ ضلع میں 1174 کسانوں میں 37.45 لاکھ فراہم
اننت ناگ ضلع میں 1174 کسانوں میں 37.45 لاکھ فراہم (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 4:22 PM IST

اننت ناگ: سماج میں موجود کسان طبقہ ایک محنت کش طبقہ مانا جاتا ہے،یہ عیاں ہے کہ انسان کی غذائی ضروریات زیادہ ترکھیتوں اور باغات سے پوری ہوتی ہے ۔اور کسان ہی وہ محنت کش انسان ہے جو ہمارے لئے خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے ۔گرما کے موسم میں جھلسا دینے والی گرمی ہو یا سرما کی جما دینے والی سردی ، کسان ہر موسم کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے ہمارے لئے ضروریات مہیا کرتا ہے ۔کسانوں کی محنت سے فائدہ اٹھانے والے لوگ تومعاشی ترقی کے عروج پر پہنچ جاتے ہیں، لیکن بیشر بے بس کسان معاشی ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جاتے ہیں، کیونکہ اکثر دیکھا جا رہا ہے کہ کسان قدرتی آفات غیر موزوں موسمی صورتحال ،مارکیٹس کی گراوٹ کی زد میں آجاتا ہے یا کبھی کبھار اس پر حالات بھاری پڑ جاتے ہیں ۔۔

اننت ناگ ضلع میں 1174 کسانوں میں 37.45 لاکھ فراہم (Video Source: ETV Bharat)

آج بھی وادی میں مسلسل خشک سالی اور شدید گرمی جاری ہے جس سے جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں خاص کر زمیندار طبقہ سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔۔کیونکہ مسلسل موسم خشک اور گرم رہنے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ،بعض علاقوں میں پانی کی قلت سے دھان اور مختلف سبزیوں کے کھیت سوکھ گئے ہیں اور فصلوں پر مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں جس سے کسان ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔۔

جموں کشمیر کے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں کراپ انشورنس اسکیم کے دائرے میں لایا جائے تاکہ بگڑتے موسمی حالات،ناگہانی آفات یا بیماریوں کی وجہ سے فصلوں کو ہورہے نقصانات کے دوران انہیں کسی حد تک راحت مل سکے، جس کے بعد سرکار نے غور و خوض کے بعد ایگریکلچر شعبہ کے لئے کراپ انشورنس اسکیم متعارف کرایا۔ چیف ایگریکلچر افسر اننت ناگ اعجاذ حسین ڈار نے کہا کہ کسان کراپ انشورنس اسکیم کا استفادہ لے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں ابھی تک 1174 کسانوں نے کراپ انشورنس اسکیم سے استفادہ حاصل کیا ہے۔

جن کو 37.45 لاکھ کی رقومات دی گئیں ہیں ۔۔ڈار نے کہا کہ کسانوں کو صرف 60 روپیہ فی کنال اراضی پر اپنا قسط (پریمیم) بھرنا ہے جس سے وہ نہ صرف نقصان کی بھر پائی کر سکتے ہیں بلکہ وہ ذہنی طور بھی پُر اعتماد رہیں گے۔۔

ڈار نے کہا کہ محکمہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت کراپ انشورنس اسکیم متعارف کی گئی ہے جس سے نہ صرف کسان مالی مشکلات سے بچ سکتے ہیں بلکہ ان کو حوصلہ بھی ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.