سرینگر: اتوار کی شام سرینگر ایئرپورٹ پر نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما اور سری گفوارہ - بجبہاڑہ (اسمبلی حلقہ) سے ایم ایل اے بشیر احمد ویری کو اس وقت نظر بند کیا گیا جب ان کے سامان سے لائیو لاؤنڈ (گولیاں) برآمد ہوئیں۔ مقامی پولیس نے انہیں کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد رہا کر دیا۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ فوجی، نیم فوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے سامان سے گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ہوائی سفر میں ہتھیار لے جانے کے اصول و ضوابط
کیبن میں اسلحے کی ممانعت: مسافروں کو سختی سے منع کیا گیا ہے کہ وہ کیبن بیگیج میں کوئی اسلحہ یا گولہ بارود نہ رکھیں، ورنہ جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
چیکڈ بیگیج کے تقاضے: اگر مسافر چیکڈ بیگیج میں اسلحہ لے جانا چاہتے ہیں تو انہیں ہوائی اڈے پر اس کی اطلاع دینی ہوگی اور لائسنس کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اسلحے کو ان لوڈ اور گولیوں کو علیحدہ محفوظ جگہ پر بند کر کے لے جانا لازمی ہے۔
شکار یا کھیل کے مقصد سے سفر: کھیلوں کے لیے اسلحہ لے جانے والوں کو اضافی دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہے؛ جیسے اسلحہ کا لائسنس، شناختی کارڈ اور ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے شرکت کا خط۔
ہوائی کمپنیوں کی پالیسیاں: مختلف ہوائی کمپنیوں نے اسلحے کے حوالے سے مختلف پالیسیاں وضع کی ہیں، جیسے ویستارا اور ایئر انڈیا میں اضافی دستاویزات اور طریقہ کار پر عمل درآمد لازمی ہے۔
خلاف ورزی کی سزا: بغیر اجازت ہوائی جہاز میں اسلحہ لے جانا سنگین جرم ہے اور اس میں سات سال تک کی قید اور بھاری جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: بہار ایس ٹی ایف کی مدد سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد