ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سکمز صورہ میں ڈاکٹروں کی کمی کو بہت جلد دور کیا جائے گا: ڈائریکٹر سکمز

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں ایک دربار منعقد کیا گیا،اور مریضوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی پہل کی گئی

سکمز صورہ میں ڈاکٹروں کی کمی کو بہت جلد دور کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سکمز
سکمز صورہ میں ڈاکٹروں کی کمی کو بہت جلد دور کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سکمز (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں منگل کو اپنی نوعیت کا پہلا عوامی دربار منعقد کیا گیا ہے جس میں عام لوگوں اور تیمارداروں کے مسائل کو سنا گیا۔ جب کہ اسپتال میں درپیش مسائل کے ازالے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ ایسے میں ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر محمد اشرف گنائی نے کئی معاملات کو موقعے پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی۔

اس عوامی دربار میں اسپتال میں بیماروں اور تیمار داروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر محمد اشرف گنائی سے خاص بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوامی دربار کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عام لوگوں اور تیمار داروں کی رائے اور مسائل سن کر ہم مریضوں کی بہتر سہولیات کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ اسپتال مں ہر ایک مریض کو معیاری طبی خدمات میسر ہو۔

ڈاکٹر محمد اشرف گنائی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے اس واحد بڑے اسپتال میں واقعی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی ہے۔لیکن اس مسئلے کو پہلے ہی سرکار کی نوٹس میں لایا گیا ہے وہیں اس مسئلے کو حالیہ ایک میٹنگ کے دوران وزیر برائےصحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو کی نوٹس میں بھی لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 ہزار مریض او پی ڈیز میں آتے ہیں۔ایسے میں ان مریضوں کے بہتر دیکھ بال کی خاطر ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ میں کئی ڈاکٹر سبکدوش ہوئے تاہم ان کے بدلے ابھی تک کوئی نئی بھرتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور اس وقت صرف 40 فیصد عملہ ہی دستیاب ہے۔ایسے میں امید ہے کہ اسپتال ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی بھرتی عمل میں تیزی لائی جائے گی تاکہ سکمز صورہ میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اہسپتال میں مریضوں کی تعداد دیکھتے ہوئے آنے والے وقت میں او پی ڈی کو بڑھایا جارہا ہے۔جس میں سکریننگ کلینیکز بھی شامل ہیں۔کیونکہ بہت سارے ایسے بیمار بھی سکمز صورہ کا رخ کرتے ہیں جن کا علاج دیگر ضلع یا دیگر اسپتالوں میں بھی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مریضوں کے تشخیصی سہولیت کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا جارہا ہے اس پس منظر میں اسپتال میں دوسری ایم آر آئی مشین نصب کی جارہی ہے تاکہ وقت پر مریضوں کو ایم آئی آر سہولت دستیاب ہوسکے۔

مزید پڑھیں: سکمز صورہ میں تھائیرایڈ کینسر مریضوں کو بہت جلد ملے گی راحت

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں آئیوڈین 131 قلت کے نتیجے میں تھائیرایڈ کینسر مریضوں کو درپیش مشکلات سے متعلق ڈائریکٹر سکمز نے کہا کہ تھائیرایڈ کینسر مریضوں کے آئیوڈین سپلائی کو بحال کیا جاچکا ہے۔ایسے میں اب مذکورہ مریضوں کو اپنی طے شدہ تاریخ پر آئیوڈین کی خوراک دستیاب رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.