سرینگر: اداکارہ ایشا شرما نے کہا کہ کشمیر پر مبنی ٹی وی سیریل " پشمینہ" نے بطور اداکارہ مجھے ایک الگ پہچان دلوائی۔ کیونکہ "پشمینہ" ایک منفرد کردار تھا جو کہ لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ ان باتوں کا اظہار بالی اداکارہ ایشا شرما نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص گفتگو کے دوران کیا۔ 28 سالہ اداکارہ ایشا شرما نے کہا کہ پشمینہ سیریل میرے لئے ایک نیا تجربہ تھا۔ تاہم جتنی یہ "محبت کی کہانی" دلچسپ تھی اتنا ہی "پشمینہ" کا مرکزی کردار خوبصورت اور متاثر کن تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب پشمینہ کے لیے پیشکش کی گئی تو میں مجھے بے حد خوشی ہوئی جبکہ سکرپٹ پڑا مزید متاثر ہوئی۔ جس کے بعد کام کے لیے حامی بھرنے میں نے دیر نہیں لگائی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں بیشتر ادکار سینئر تھے۔ تاہم میں نے اپنا صد فیصد حصہ دیا اور بہتر طور پشمینہ کے کردار کو نبھایا اور لوگوں نے کام کو کافی سراہا بھی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سیریل کے بعد مجھے مزید کام کے آفر آرہے ہیں۔ آج میں کشمیر میں ایک ویڈیو شوٹ کررہی ہوں جس کی شوٹنگ لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے۔کشمیر کی خوبصورتی اور مہمانوازی پر بات کرتے ہوئے ادکارہ ایشا شرما نے کہا کہ اس اعتبار سے جو کشمیر کے بارے میں سننا تھا اس سے بہتر یہاں کے لوگوں اور کشمیر کو پایا۔ واقعی میں یہاں کا زرہ زرہ مہمان نواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں بار بار آنا پسند کروں گی۔کیونکہ کشمیر کی خوبصورتی، ماحول اور آب و ہوا میرے آبائی ریاست ہماچل سے مماثلت رکھتا ہے اور جب بھی یہاں شوٹنگ کے لیے آتی ہوں۔ اس دوران یہ محسوس ہی نہیں ہوتا ہے کہ میں اپنے گھر سے کسی دوسری جگہ پر ہوں۔
اداکارہ ایشا شرما نے بی ایس سی نرسنگ کیا ہے تاہم اداکاری کا شوق اور جنون انہیں بچن سے ہی تھا۔ ماڈلنگ کے بعد ایشا "مس ہماچل" کے خطاب سے بھی سرفراز ہوئی ہے۔ایشا نے اب تک کئی موزیک ویڈیوز، پنجابی فلمیں، البمز اور سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔