ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق رکن اسمبلی سید بشیر نے دوبارہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی - Syed Bashir Ahmad Rejoins PDP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 12:20 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سابق رکن اسمبلی سید بشیر نے دوبارہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گھر واپسی کے بعد انہیں پارٹی امیدوار بنایا گیا۔

سابق رکن اسمبلی سید بشیر نے دوبارہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی
سابق رکن اسمبلی سید بشیر نے دوبارہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی (ETV Bharat)

پلوامہ: سابق ایم ایل اے راجپورہ سید بشیر کی گھر واپسی۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں میں ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں کچھ ممبران ناراض ہوکر پارٹی کو خیرآباد کہہ رہے ہیں تو وہیں کچھ لیڈران پارٹی میں گھر واپسی کررہے ہیں۔ سابق ایم ایل اے راجپورہ سید بشیر نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سے ملاقات کرکے گھر واپسی کرلی ہے۔

سید بشیر کو دس سال قبل پی ڈی پی سے نکال دیا گیا تھا تاہم انہوں نے پرانی باتوں کو بھلاکر دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گھر واپسی کے بعد یہ مانا جارہا ہے کہ سید بشیر کو پی ڈی پی کی جانب سے راجپورہ حلقہ کے لئے امیدوار بنایا جائے گا۔ قبل ازیں حلقہ پلوامہ کے لئے وحید الرحمان پارا کو امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ ترال حلقہ کے لئے رفیق احمد نائیکو اور پانپور حلقہ کے لئے ظہور احمد میر کو نامزد کیا گیا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی میں درجنوں لوگ جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شامل - Jammu Kashmir Apni party
اس موقع پر سید بشیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی ضلع پلوامہ میں کافی مظبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کبھی بھی یہ نہیں چاہتی تھی کہ عوام کو کوئی تکلیف ہو لیکن غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.