ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے سابق بیوروکریٹ پی ڈی پی میں شامل

Ex Bureaucrat joins PDP: ترال علاقے کے سابق بیوروکریٹ ایڈوکیٹ ڈاکٹر پیرازدہ معراج الدین نے حامیوں سمیت پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ موصوف کے آنے سے ترال میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 4:04 PM IST

Ex Bureaucrat joins PDP
ترال کے سابق بیوروکریٹ پی ڈی پی میں شامل
ترال کے سابق بیوروکریٹ پی ڈی پی میں شامل

ترال: ترال علاقے میں پی ڈی پی کو اس وقت مزید مضبوطی ملی جب ایک سابق بیوروکریٹ نے حامیوں سمیت پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاڈسرہ ترال کے رہنے والے سابق رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ایڈوکیٹ ڈاکٹر پیرازدہ معراج الدین آج پی ڈی پی میں شامل ہوگیے۔

اس ضمن میں پارٹی دفتر پر ایک مختصر مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ غور طلب ہو کہ اس تقریب کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ موصوف کے آنے سے ترال میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی اس وقت عوام کی ترجمانی کر رہی ہے اور ہم عوام کے لیے ہمہ وقت کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سرتاج مدنی، غلام نبی لون ہانجورہ، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، قطب الدین شاہ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ معراج الدین شاہ نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے مقابلے پی ڈی پی عوامی مسائل کی بہتر ترجمانی کرتی ہے، اس لیے میں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترال کی مجموعی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.