ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محکمہ تعلیم کی جانب سے پلوامہ میں سمر کیمپ کا اہتمام - summer camp in pulwama

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 1:15 PM IST

Environment programme in Pulwama: محکمہ تعلیم کی جانب سئ پلوامہ میں ماحولیات کی تعلیم سے متعلق بیداری کے مقصد کے تحت سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر محکمہ تعلیم کی جانب سے ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے پلوامہ میں سمر کیمپ کا اہتمام
محکمہ تعلیم کی جانب سے پلوامہ میں سمر کیمپ کا اہتمام (etv bharat)

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم کی جانب سئ پلوامہ میں ماحولیات کی تعلیم سے متعلق بیداری کے مقصد کے تحت سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کی جانب سے ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

انوائرمنٹ ایجوکیشن پروگرام کم سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلباء طالبات اور معاشرے میں ماحولیاتی بیداری اور تعلیم کو بڑھانا ہے۔ پروگرام کا باضابطہ افتتاح چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ ڈاکٹر عبدل قیوم ندوی نے کیا۔

علاقوں میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی ایک اچھی تعداد نے جوش و جزبے کے ساتھ شرکت کی۔ یہ پروگرأم نوجوان نسل میں ماحولیاتی مسائل اور پائیدار طریقوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کے غرض سے کیا گیا ہے۔تاکہ وہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف و شفاف رکھنے میں کلیدی رول ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلات نے ماحولیاتی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

پروگرأم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندوی نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں تعلیم کے اہم کردار اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیات کے تحفظ کے لیے فعال اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ماحولیاتی سرگرمیوں میں سرگرمی سے حصہ لیں اور اپنی برادریوں میں تبدیلی کے سفیر بنیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.