پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فراسی پورہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے دوران جھڑپ میں ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت دانش شیخ ساکن سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو فراسی پورہ پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے فوج کی 53 راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی اور پولیس نے علاقے کو مشترکہ طور پر محاصرے میں لیا اور تلاش کارروائی شروع کردی۔ تلاشی کے دوران چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیاں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ دونوں اطراف سے کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ رہا ۔
گولیوں کے تبادلہ میں ایک مقامی عسکریت پسند مارا گیا۔تصادم کی جگہ کی لاش برآمد کی گئی اور اس کی شناخت دانش شیخ ساکن سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مہلوک عسکریت پسند لشکر طیبہ /ٹی آر ایف سے وابستہ تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دانش احمد کی عمر تقریباً 34 سال کی تھی جبکہ حال ہی میں انہوں نے عسکریت پسندوں کے صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی گمشدگی کی رپورٹ بھی ان کے اہل خانہ نے سرینگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
- شوپیاں میں غیر ریاستی ٹورسٹ گائیڈ پر مسلح افراد کا حملہ
- آئی جی سی آر پی ایف کا شوپیاں دورہ، سکیورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں تقریباً ایک سال بعد عسکریت پسندوں اور فوج کے دوران جھڑپ ہوئی وہی گزشتہ روز ضلع شوپیان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ پر حملہ کیا گیا،جس دوران وہ زخمی ہوا تھا۔
یاد رہے کہ یہ انکاؤنٹر ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں عروج پر ہیں۔ انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کے خلل کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز وادی کشمیر میں الرٹ پر ہیں۔