ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، آپریشن جاری - Kashmir Encounter - KASHMIR ENCOUNTER

کیرن سیکٹر میں تین دراندازوں کو ہلاک کئے جانے کے تین روز بعد ایل او سی کو پار کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی۔

ا
کپوارہ میں انکاؤنٹر (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 1:41 PM IST

Updated : Jul 18, 2024, 3:51 PM IST

کپوارہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک کیرن سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایل او سی پار کرکے سرھد کے اِس پار آنے کی کوشش کر رہے دراندازوں اور سیکورٹی فورسز کے بیچ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس نے تصادم آرائی کی شکل اختیار کر لی۔ تصادم میں اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کیرن سیکٹر میں ہی درانداز کی کوشش کر رہے تین دراندازوں کو ہلاک کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جموں صوبے میں کئی انکاؤنٹر ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ وادی کشمیر سمیت اب جموں میں بھی حالات کشیدہ ہے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

صوبہ جموں کے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری کے علاوہ ڈوڈہ ضلع میں بھی عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے سرچ آپریشن کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Keran Becomes Tourism Hotspot: جنگ بندی سے ایل او سی پر واقع کیرن سیاحتی مرکز میں تبدیل

Last Updated : Jul 18, 2024, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.