ڈوڈہ: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائی شروع ہوچکی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انکاؤنٹر ضلع کے گلی-گڑی نامی علاقے میں شروع ہوا۔ آفیشلز کے مطابق سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔
#WATCH | Encounter underway between terrorists and security forces in J&K’s Doda. Security forces are carrying out the operation.
— ANI (@ANI) July 9, 2024
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/172o8YiDIb
حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران چھپے عسکریت پسندوں نے حفاظتی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں حفاظتی اہلکار بھی مورچہ زن ہوئے اور اس طرح علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ جموں کے ہی کٹھوعہ ضلع میں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ عسکریت پسندوں کے حملے میں مزید پانچ اہلکار زخمی ہو گئے، تاہم حملے کے بعد عسکریت پسند موقع سے فرار ہو گئے جنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے حفاظتی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قبل ازیں، ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دو الگ الگ مقامات پر تصادم آرائیاں ہوئیں جن میں چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ انکاؤنٹرز میں دو حفاظتی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے، یہ دنوں انکاؤنٹر دو روز تک جاری تھے اور سیکورٹی فورسز نے چھ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے دو انکاونٹرز میں چھ عسکریت پسند اور دو فوجی جوان ہلاک، تصادم ختم - Encounter in kashmir