ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم، عمر عبداللہ کا خطاب - Election campaign of NC

Election campaign of National Conference in different areas of Baramulla ضلع بارہمولہ کے سوپور اور رفیع آباد میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے انتخابی مہم چلائی گئی جس میں سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد جلسوں سے بھی خطات کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 10:19 PM IST

بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم، عمر عبداللہ کا خطاب (ETV Bharat)

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور اور رفیع آباد کے مختلف مقامات پر آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتخابی ہم چلائی گئی۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور بارہمولہ پارلیمانی نشست کے امیدوار عمر عبداللہ بھی موجود رہے۔ نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم میں عمر عبداللہ کے ہمراہ رفیع آباد کے سابق ایم ایل اے جاوید ڈار کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران بھی موجود تھے۔ اس دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ میں لگاتار نارتھ کشمیر میں کافی پروگرام کر رہا ہوں اور ہم کو امید ہے کہ اس بار عوام ایک بار پھر نیشنل کانفرنس کے امیدوار کو پارلیمنٹ بیج دی گے کیونکہ جو ہماری تنظیم ہے وہ صرف عوام کے لیے کام کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایسا نہیں سوچا تھا کہ اتنے سارے لوگ ہماری پارٹی کے ساتھ جوڑ رہے ہے اور اس میں سب سے بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے میں اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے. میں جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے کیوں وقت ضائع کروں، جب کہ وزیر داخلہ امیت شاہ پہلے ہی ایوان میں یقین دہانی کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر کو جلد ہی ریاست کا درجہ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ان کی اولین توجہ پر نہیں رہے گی کیونکہ جاری لوک سبھا انتخابات ترقی کے لئے نہیں لڑے جا رہے ہیں۔ اس بار الیکشن ترقی کے لیے نہیں لڑے جا رہے ہیں۔ یہ کسی اور وجہ سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.