ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جامع مسجد سرینگر میں نماز عید صبح 9 بجے ادا کی جائیگی، مولوی عمر فاروق خطبہ دیں گے: انجمن اوقاف - EId Ul Adha 2024 - EID UL ADHA 2024

جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں 17 جون 2024 کو عید الاضحی منائی جائے گی۔ عید الاضحی کے موقع پر مسلمان اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

مولوی عمر فاروق
مولوی عمر فاروق (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 3:56 PM IST

سرینگر: انجمن اوقاف جامع سرینگر نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز عید مرکزی جامع مسجد میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی جبکہ اس سے قبل صبح 8 بجے سے میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق اپنے مواعظ حسنہ میں فضیلت عیدالاضحی اور فلسفہ قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

انجمن نے مرد اور خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت عید کے اس اہم اور بڑے اجتماع میں اپنی شرکت یقینی بناکر اجر دارین حاصل کریں۔ اس دوران انجمن اوقاف جامع سرینگر نے تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی کے حوالے سے وقف بورڈ کے عدم تعاون اور ٹال مٹول کی پالیسی پر سخت مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وقف بورڈ نے انجمن اوقاف کے اُس مکتوب کا جواب نہیں دیا جس میں وقف بورڈ سے عید الاضحی کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنے کے ضمن میں ضروری لوازمات اور انتظامات پورے کرنے کو کہا گیا تھا۔

انجمن نے کہا کہ عیدگاہ کو ہموار اور نماز کے قابل بنانے کے تعلق سے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے وقف بورڈ کو درخواستوں اور یاد دہانی کے باوجود مرمت کے کام میں نہ تو سرعت لائی جارہی ہے اور نہ ہی اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے جو مسلمانان کشمیر کے لئے حد درجہ افسوسناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.