ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع پلوامہ کے رہمو،مورن ،کاکاپورہ،ٹہاب اور دیگر کئی مقامات پر عید میلاد النبی کا جلوس - Eid Milad ul Nabi procession

اس موقع پر امام وخطیب مرکزی جامعہ مسجد پلوامہ حاجی محمد اکرم نے کہا کہ اس وقت حضور صلی وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہم ضرورت ہے۔

عید میلاد النبی کا جلوس
عید میلاد النبی کا جلوس (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 5:24 PM IST

پلوامہ : وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے میلاد جلوس برآمد کیا گیا ۔ میلاد ریلی میں بچوں کے ساتھ ساتھ معزز شہریوں نے شرکت کی۔ بچوں نے اس موقع پر حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام پیش کیے اور حضور صلی علیہ وسلم کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

عید میلاد النبی کا جلوس (Video Source: ETV Bharat)

اس موقع پر امام وخطیب مرکزی جامعہ مسجد پلوامہ حاجی محمد اکرم نے کہا کہ اس وقت حضور صلی وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں طرح طرح کی بیماریاں پھیل گئی ہے جن کو دور کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہیے اور حضور صل وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم خود کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ترال میں بھی میلاد النبی کے موقع پر جلوس برآمد

جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں دارلعلوم شاہ ہمدان کی جانب سے بس اسٹینڈ ترال تک میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا- جس دوران جلوس میں شامل لوگ نعت خوانی اور اسلامی نعرے بلند کر رہے تھے- میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مولوی نزیر احمد بابا نے بتایا کہ اللہ تعالی نے حضورﷺ کی شان کو بلند کیا ہے اور ہم یہ میلاد منا کر حضور ﷺ اور اللہ کی خوشنودی چاہتے ہیں -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.