ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گترو کا غریب کنبہ اٹھارہ برسوں سے معاوضہ سے محروم - Land Donor Wait For Compensation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 1:43 PM IST

ترال علاقے میں ایک دور افتادہ بستی گجر بستی گترو میں موجود ایک کنبہ سرکاری مشینری کی عدم توجہی کے سبب گزشتہ 18 برسوں سے معاوضہ سے محروم ہے۔کنبہ کے رکن نے اس کو لے کر انتظامیہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

گترو کا غریب کنبہ اٹھارہ برسوں سے معاوضہ سے محروم
گترو کا غریب کنبہ اٹھارہ برسوں سے معاوضہ سے محروم (etv bharat)

ترال:جہاں ایک طرف ایل جی انتظامیہ وادی کشمیر میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے افراد کے لیے خصوصی اسکیموں کی عمل آوری پر شور مچائی رہی ہے۔ اس طبقے کی فلاح وبہبود کے لیے کام کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے وہیں پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں ایک دور افتادہ بستی گجر بستی گترو میں موجود ایک کنبہ سرکاری مشینری کی بے حسی کا عکاس ہے۔

دس افراد پر مشتمل اس کنبے کی خطا صرف اتنی ہے کہ آج سے اٹھارہ برس قبل اس کنبے نے محکمہ تعلیم کو ایک کنال آراضی اسکول بنانے کے لیے دے دی۔اس کے بعد ان کو وعدہ کیا گیا کہ سرکاری نوکری اور معاوضہ بھی ملے گا لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اٹھارہ برس بیت جانے کے باوجود نہ غریب کنبے کو زمین کا معاوضہ ملا اور نہ ہی نوکری۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک شہری بشیر گوجر نے بتایا کہ اسکے بھائ حلیم گوجر نے سال ۲۰۰۶ میں محکمہ تعلیم کو ایک کنال ملکیتی آراضی وقف کی تاکہ یہاں ایک اسکول بنایا جائے۔اس دوران یہاںاسکول تو بنا لیکن بدقسمتی سے زمین کا مالک سال ۲۰۱۶ میں انتقال ہو گیا۔ اپنے پیچھے نو بچے اور بیوی کو چھوڑا۔ یہ کنبہ بے سہارا ہوگیا لیکن بدقسمتی سے محکمہ تعلیم نے نہ ہی اس غریب شہری کو معاوضہ دیا اور نہ ہی کوئی نوکری دی۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں لفٹ اریگیشن اسکیم لاگو نہ کئے جانے سے باغ مالکان پریشان

انہوں نےمزید کہاکہ اب یہ کنبہ فاقہ کشی کا شکار ہے۔کنبہ بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی نے نمایندے کو فون پر بتایا کہ محکمہ نے مذکورہ شہری کے حق میں معاوضہ کا ایک کیس پہلے ہی بنایا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.