ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کشمیر کی سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات کے لیے پر امید - ECI Srinagar ؑVisit

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 4:15 PM IST

جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ملاقات کو ’’مثبت‘‘ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یو ٹی میں طویل عرصے سے زیر التوا اسمبلی انتخابات جلد منعقد کیے جائیں گے۔

ا
سیاسی رہنماؤں نے ای سی آئی کے ساتھ ملاقات کی (ای ٹی وی بھارت)
الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کشمیر کی سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات کے لیے پر امید (ETV Bharat)

سرینگر: جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ بھارت کا الیکشن کمیشن (ای سی آئی) یونین ٹیریٹری جموں کشمیر میں طویل عرصے سے زیر التوا اسمبلی انتخابات کا انعقاد کرے گا۔ یہ امید اس وقت مزید مضبوط ہوئی جب سرینگر میں ایس کے آئی سی سی (SKICC Srinagar) میں ای سی آئی کی ٹیم کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی، جہاں مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر زور دیا اور جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نیشنل کانفرنس (این سی) کے صوبائی صدر اور سابق وزیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ ای سی آئی کے ساتھ ان کی ملاقات مثبت رہی اور اب پارٹی کو امید ہے کہ کمیشن اس بار اسمبلی انتخابات منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہا: ’’ہماری ای سی آئی کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور اب ہمیں امید ہے کہ کمیشن مزید تاخیر نہیں کرے گا۔ ای سی آئی نے کہا کہ انہیں انتخابات کی تیاری بھی کرنی ہے۔‘‘

بی جے پی کے ریاستی ترجمان آر ایس پٹھانیہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے 30 ستمبر سے پہلے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کی بھی ہدایات ہیں۔ پٹھانیہ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور حکومت ہند بھی جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہے۔

کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے کہا کہ انہوں نے زور دے کر مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کو مزید ملتوی نہ کیا جائے کیونکہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ دس سال سے اپنے نمائندوں سے محروم ہیں۔ پی ڈی پی کے رہنما خورشید عالم نے کہا کہ ای سی آئی کا ردعمل بہت مثبت تھا اور انہوں نے کمیشن کو یاد دلایا کہ جب حکومت ہند پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کی صورتحال کو پر امن قرار دیتی ہے تو پھر اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں ای سی آئی کی ٹیم، جس میں دو الیکشن کمشنرز - گیانیش کمار اور ایس ایس سندھو بھی شامل ہیں - جموں و کشمیر کے متوقع اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں دو روزہ دورے پر ہیں۔ ای سی آئی کی ٹیم سرینگر میں 20 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز سے ملاقات کرے گی اور جمعہ کو سرینگر میں چیف سیکریٹری اتل ڈلو اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین کے ساتھ ملاقات کے بعد جموں روانہ ہوگی جہاں وہ سیکورٹی ایجنسیز سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے دورے کے بارے میں ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے بعد منعقد ہوںگے:چیف الیکشن کمشنر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.