ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں - کشتواڑ زلزلہ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں زلزلوں کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ان میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 12:08 PM IST

Updated : Feb 20, 2024, 1:12 PM IST

کشتواڑ (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ شب بھی وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا گیا۔

سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پیر کی شب آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.2 ناپی گئی، اس کا مرکز طول البلد 35.45 شمال میں اور طول البلد 74.93 مشرق میں واقع تھا۔ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جبکہ کشتواڑ ضلع میں منگل کی صبح 6 بجکر 36 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کارگل، لداخ میں زلزلے کے جھٹکے

یاد رہے کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔ گزشتہ برس بھی ضلع کشتواڑ اور لداخ خطے میں دو درجن سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم زلزلوں کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے، زلزلے کے جھٹکے لوگوں کو سنہ 2005کے خوفناک اور تباہ کن جھٹکوں کی یاد دلاتے ہیں جس میں کنٹرول لائن کے آر پار قریب 80ہزار لوگ فوت ہوئے تھے۔

Last Updated : Feb 20, 2024, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.