ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز، آمدورفت متاثر - heavy rain in poonch - HEAVY RAIN IN POONCH

جموں کے ضلع پونچھ میں بارش کی وجہ سے ندی نالوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا اورسڑکیں بلاک ہوگئی جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز،آمدورفت متاثر
موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز،آمدورفت متاثر (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 8:33 AM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے پہاڑی علاقے میں بارش کے بعد ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ پہاڑوں پر موسلادھار بارش اور پانی کے بہاؤ سے سڑکوں پر مٹی اور پتھر گرنے سے مختلف مقامات پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پونچھ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں پیر کی شام اچانک موسلادھار بارش کی وجہ سے پونچھ ضلع کی چھوٹی بڑی ندیاں اور ندی نالوں میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک پانی کا بہاؤ بہت تیز رہا۔ اس کے علاوہ خطے میں مختلف مقامات پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ بلاک سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں جھلاس نالے میں پانی کی سطح بڑھنے سے جھلاس تا سلوتری سڑک پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

نالے میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی اور دو گھنٹے تک کوئی بھی گاڑی نالے سے نہ گزر سکی جس کی وجہ سے سرحدی دیہات کے لوگوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: شدید سردی سے گاندربل میں دو افراد کی موت

سڑک بند ہونے کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، سرحدی علاقے کے دور دراز کے دیہاتوں کے بے سہارا لوگوں کو جے سی بی کی پچھلی سیٹوں پر بٹھا کر نالہ پار کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.