ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں اسکول اب چار مارچ کو کھلیں گے - Kashmir schools

Winter Vacation Extended ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے صوبہ کشمیر میں سرمائی تعطیلات میں تین روز کی توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ یکم مارچ کو سرکاری اور پرائیورٹ اسکولوں میں درس و تدریس کا کام کاج شروع ہونے والا تھا۔

کشمیر میں اسکول اب چار مارچ کو کھلے گے
کشمیر میں اسکول اب چار مارچ کو کھلے گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 5:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2024, 7:10 PM IST

سرینگر(جموں و کشمیر): محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں دو دن کی توسیع کردی ہے۔ اب تمام اسکول چار مارچ کو کھلے گے۔ اس حوالے سے ڈی ایس اے کے کی جانب سے باضابطہ آرڈر بھی جاری کیا گیا۔

dsek-extends-winter-vacation-for-kashmir-schools
کشمیر میں اسکول اب چار مارچ کو کھلے گے

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے جمعرات کی سہ پہر جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرمائی تعطیلات میں تین دن کی توسیع کی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم سے تین مارچ تک موسلا دھار بارشوں اور بھاری برف باری کی پیشین گوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر سرمائی تعطیلات میں توسیع کرنا ناگزیر بن گیا تھا

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 29 فروری سے 3 مارچ تک جموں وکشمیر میں برف و باران کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ نے اس حوالے سے ایڈوائزی بھی جاری کی۔

ایڈوائزری کے مطابق اس دوران صوبہ جموں کے پیر پنجال رینج میں بھاری برف باری یا بارشیں ہوں گی جبکہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، پہلگام ، کولگام، سنتھن پاس، پیر کی گلی، سونہ مرگ – زوجیلا، بانڈی پورہ – راز دان پاس، گلمرگ اور کپوارہ – سچنہ پاس پر بھاری برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر میں فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتا ہے اور سرینگر – جموں قومی شاہراہ اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی بڑی سڑکیں بھی بند ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں سرمائی تعطیلات میں توسیع؟ حکام نے کی وضاحت

بتادیں کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کشمیر کے سرمائی تعطیلات کی ممکنہ توسیع کے بارے میں منگل کے روز اس ضمن میں وضاحت پیش کی۔ انتظامی سیکریٹری، پیوش سنگلا نے واضح طور پر کہا ہے کہ تعطیلات کی توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے انہوں نے تعطیلات کے بارے میں گردش کر رہی خبر کو محض افواہ قرار دیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2024, 7:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.