اننت ناگ: قصبہ اننت ناگ کو شدید ٹریفک جام سے چھٹکارا دلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس انتظامیہ نے محکمہ میونسپلٹی کے اشتراک سے ایک مہم شروع کی۔
مہم کے تحت قصبہ اننت ناگ کے مختلف گنجان علاقوں خاص کر ،کے پی روڈ، سرنل ،ڈانگرپورہ لال چوک میں کارروائی کی ،جس دوران مشترکہ ٹیم نے غیر قانونی پارکنگ کرنے والے ڈرائیورس اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔کاروائی کے دوران کئی گاڑیوں اور موٹر سائکلز کو ضبط کیا گیا، جو غیر قانونی طریقہ سے نقل و حمل کر رہے تھے۔
وہیں ان دکانداروں اور ریڑھی والوں کے خلاف بھی کارروائی انجام دی گئی جنہوں نے غیر قانونی طریقہ سے پٹریوں پر قبضہ کیا تھا۔
ٹریفک پولیس افسر علی محمد نے اس حوالے سے کہا کہ یہ مہم کئی روز تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد اننت ناگ قصبہ کے ٹریفک نظام کو درست کرنا ہے، تاکہ بلال خلل ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے۔ وہیں اس مہم کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کی عمل آوری کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی
علی محمد نے مزید کہا کہ ابھی تک متعدد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جن سے ہزاروں کی رقومات کے چالان کئے گئے۔انہوں نے گاڑی والوں، موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط پارکنگ نہ کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں ،ایسا کرنے پر ضابطہ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔