ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری پاور لفٹر فردیم حسین 'طلائی' خواب لیے تھائی لینڈ روانہ - KASHMIRI ATHLETE FARDEEM

کشمیر کے پاورلفٹر فردیم حسین بینکاک کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ عالمی پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

ا
فردیم حسین بینگکاک روانہ ہوئے (فائل فوٹوز)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2024, 1:48 PM IST

سرینگر: سرینگر کے 21 سالہ نوجوان پاورلفٹر فردیم حسین تھائی لینڈ کے بینگکاک روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ فیڈریشن (آئی بی ایف ایف) پاورلفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا یہ سفر ان کی جولائی میں تاریخی کامیابی کے بعد ممکن ہوا جب انہوں نے گڑگاؤں میں منعقدہ نیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

فردیم کے کوچ اور سرپرست اشتیاق احمد خان نے ان کے شاندار کارنامے پر بات کرتے ہوئے کہا: ’’فردیم نے امسال جولائی میں نہ صرف ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پہلی بار کشمیری پاورلفٹر کے طور پر گولڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔‘‘ گڑگاؤں میں ہونے والے اس مقابلے میں ملک بھر سے 500 ایتھلیٹس شریک ہوئے تھے۔ اس کامیابی نے انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقعے فراہم کیا۔

آئی بی ایف ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے بہترین پاورلفٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے کوچ نے امید ظاہر کی کہ ’’فردیم اس بار بھی بھارت اور کشمیر کا نام روشن کریں گے۔‘‘ فردیم نے روانگی سے قبل ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدلتے دیکھ کر بےحد خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ، کوچ اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پوری طرح سے تیار ہوں اور انشاءاللہ گولڈ لے کر آؤں گا۔‘‘ فردیم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ’’تیاری کے دوران طاقت، قوت برداشت اور تکنیک کو مضبوط بنانے پر خاص توجہ دی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کشمیری ایتھلیٹ رضا علی سکاٹ ایمبیسڈر مقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.