ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع پلوامہ میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کا افتتاح کیا - Plastic Waste Management Unit

Inaugurated Plastic Waste Management Unit in Pulwama کمشنر سیکرٹری محمکہ دیہی ترقی و پنچایت راج ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع پلوامہ میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کا افتتاح کیا
ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع پلوامہ میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کا افتتاح کیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 4:04 PM IST

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع پلوامہ میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کا افتتاح کیا (ETV Bharat)

پلوامہ: حکومت جموں و کشمیر کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنایا جاسکے، سوچھ بھارت مشن پروگرام کے تحت جموں وکشمیر کو کچرے سے پاک بنانے کے لیے جموں و کشمیر کے کونے کونے میں سیگریگیشن شیڈ تعمیر کئے گئے ہیں۔ وہیں پلوامہ میں انتظامیہ نے ضلع کو کچرے سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔

پلوامہ میں سیگریگیشن شیڈز، کمپوزٹ پِٹس اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ تعمیر کیے جاچکے ہیں اور ضلع کے تمام علاقوں میں گھر گھر کچرے کو اکٹھا کیا جارہا ہیں۔ اس ضمن میں دوگام کاکپورہ میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں پر اپنی نوعیت کی پہلی مشینری نصب کی گئی ہے اور اس کا افتتاح آج کمشنر سیکرٹری محمکہ دیہی ترقی و پنچایت راج جموں و کشمیر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے محمکہ کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی موجودگی میں کیا۔

اس کا بنیادی مقصد ضلع پلوامہ کو کچرے سے پاک بنانا اور اسے صاف ستھرے اور ضلع کو سرسبز مستقبل کی طرف لے جانا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ یہ انتظامیہ اور عوام کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کو کچرا سے پاک بنائیں اور اسے سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کچرے کو ٹھکانے لگلنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے اور بہت جلد تمام یونٹس کو فعال بنایا جائے گا تاکہ جموں وکشمیر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.