پلوامہ: ضلع پلوامہ میں بی جے پی یونٹ کی جانب سے راجپورہ حلقہ کے مورن علاقے میں پروگرام کا انعقاد انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقعے پر عہداروں نے عوامی اجتماع سے الگ الگ خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران پارٹی کے منشور کو عوام کے سامنے رکھا۔ چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکار اور محمکہ جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیموں سے فاعدہ اٹھائیں اور خود کا روزگار کھڑا کریں۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے مقامی نوجوانوں نے مختلف مسائل کو بی جے پی کے رہنماوں کے سامنے اٹھائے۔ انہوں نے مسائل کے جلد سے جلد حل کا مطالبہ چیئرپرسن نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جب کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کبھی نہیں چاہتا کہ کشمیر میں امن قائم ہو: بی جے پی لیڈر محمد لطیف بھٹ
جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چالیس برسوں سے یہاں کے عوام کو مصیبتوں کا سامنا رہا اور اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔