پلوامہ:ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے زیر تعمیر جامع مسجد سریف کی دوسری منزل کا افتتاح کیا۔اس کے بعد انہوں نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے کا دورہ کرکے شاپنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔کاکا پورہ میں حضرت بابا رشی شاپنگ کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے مقامی باشندوں اور وفود سے بات چیت کی۔ان کے مطالبات اور شکایات سنیں۔وہی اس موقع پر سماجی کارکن فاروق احمد میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ نے نیوہ علاقہ میں مذہبی مقامات کے ترقیاتی کاموں میں بہت کچھ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس سے جموں اور کشمیر میں روزگار پیدا ہو گا اور جموں و کشمیر میں بے روزگاری سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر سماجی کارکن ارشید بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:برف ہٹانے کیلئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے: ایس ایم سی کمشنر
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ جموں اور کشمیر میں وقف پروجیکٹوں کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے۔وقف بورڈ ایسے پروجیکٹوں کو تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔