ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں محکمہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔اسی درمیان ضلع ڈوڈہ میں واقع نیو بس اسٹینڈ کے قریب خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران پولیس نے ایک جوڑے کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈوڈہ نیو بس اسٹینڈ کے قریب پولیس کی خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران نقد رقم بھی برآمد کی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر کہ نیو بس اسٹینڈ ڈوڈہ کے قریب ایک شخص جنید قیوم ولد عبدالقیوم اور اس کی بیوی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کو ان دونوں کو کافی دنوں سے تلاش تھی۔میاں بیوی ضلع میں منشیات فروشی کا دھندہ کرتے تھے۔اس جوڑے پر نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے کا الزام ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:این آئی اے کورٹ میں دو عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ دائر
انہوں نے مزید کہاکہ اطلاع کے ملنے کے فوراً بعد پولیس حرکت میں آگئی ۔پی ایس آئی روشن لال کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ منشیات فروشوں کو پکڑا جاسکے۔پولیس کو اس کارروائی میں کامیابی ملی۔اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 51 2024 درج کی گئی اور کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔