ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر ضلع کے سبھی کوچنگ مراکز میں سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری - DM Srinagar orders safety audit

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 2:21 PM IST

Updated : Aug 6, 2024, 8:56 AM IST

DM Srinagar orders safety audit of all coaching centers سرینگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے آج ضلع کے تمام کوچنگ مراکز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ دہلی کے راجندر نگر میں پیش آئے حالیہ المناک واقعہ کے پیش نظر کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سرینگر: ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ضلع کے تمام کوچنگ مراکز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ راجندر دلی کے حالیہ المناک واقع کے پیش نظر کیا گیا جہاں یونین پبلک سروس کمیشن کے امیدوار عمارت کے تہہ خانے میں سیلاب کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا بھیٹے تھے۔ ایسے میں ڈپٹی کمشنر سرینگر نے تمام عمارتوں کا جامع معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ معائنہ تشویش کے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا ۔جن میں عمارتوں میں کلاسز کے انعقاد کے لیے تہہ خانے کا استعمال، فائر سیفٹی کے اصولوں کی پابندی، عمارت کے ضمنی قوانین کی تعمیل،بھیڑ بھرے کلاسز رومز کی روکتھام اور رہائشی عمارتوں سے چلنے والے کوچنگ مراکز کی تصدیق وغیرہ شامل ہیں ۔

مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثات کو روکنے کے لیے کوچنگ مراکز بالخصوص سرینگر کا مکمل حفاظتی آڈٹ کیا جائے گا۔ تمام نجی کو چنگ اداروں کو ہدایت کی گئہ ہے کہ وہ معائنہ ٹیموں کے سستھ مکمل تعاوب کریں اور طلبا کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مقرر کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل وقف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ تمام کوچنگ اداروں کی لازمی حفاظتی معیار کی تعمیل کا جائزہ لیا جا سکے ۔کمیٹیوں کو مناسب مدت میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہداہت دی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2024, 8:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.