سرینگر: صوبائی کمشنر کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے ایک میٹنگ طلب کی جس میں ایشیا کے سب سے بڑے باغ، باغ گل لالہ کو سیاحوں سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فلوریکلچر، ایس ایس پی ٹریفک سرینگر ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی، محکمہ سیاحت اور سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیاحوں کے لیے باغ کھولنے، ٹریفک انتظامات ، پارکنگ سہولت، صفائی ستھرائی، آن لائن ٹکٹنگ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
زبروان پہاڑیوں کے دامن میں ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن کو 23 مارچ کو سیاحوں اور عام لوگوں کے لیے کھولا جارہا ہے۔ اس سال 73 اقسام کے 17 لاکھ ٹولیپ باغ میں لگائے گئے ہیں۔
میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے فلوری کلچر کے متعلقہ افسر کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کریں اور سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر QR کوڈ سکیننگ کی سہولتیں لگائیں۔
مزید پڑھیں: باغ گل لالہ میں 73 اقسام کے تقریباً 17 لاکھ ٹیولپ لگائے گئے ہیں
وہیں انہوں نے ایس ایم سی کو باغ میں صفائی اور صفائی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کے لیے جگہ پر ایک علیحدہ علحیدہ موبائل بیت الخلا کی سہولت کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
میٹنگ کے دوران متعلہ افسران نے جانکاری دی گئی کہ محکمہ نے سیاحوں اور عام لوگوں کی سہولت کے لیے باغ میں 4 کنال اضافی پارکنگ کی جگہ کا اضافہ کیا ہے۔