پلوامہ:ضلع انتظامیہ نے آج ضلع سے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف اور نئے ترقی پانے والے اے ایس پی شوکت رفیق وانی جو (ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پلوامہ) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے کے لیے ایک الوداعی پروگرام کا اہتمام کیا۔
سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ الوداعی پروگرام میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز، اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر پیرزادہ فرحت، سی پی او نوشاد احمد، اے سی آر پلوامہ اعزاز احمد کے علاؤہ تمام ضلع سطح افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سمیت وہاں موجود تمام افسران نے دونوں افسران کو ان کی اگلی تعیناتی پر مبارکباد دی۔افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف چودھری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی قیادت میں ضلع انتظامیہ پلوامہ اور پلوامہ پولیس نے مل کر پلوامہ کو پرامن بنانے کے لئے بہت محنت کی اور ضلع کی ہمہ گیر ترقی کے لئے مل کر کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بڈگام میں ٹرانسفارمر ڈویژنل ورکشاپ کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اپنے خطاب کے دوران ضلع سے منتقل ہونے والے ایس ایس پی پلوامہ اور نئے ترقی پانے والے اے ایس پی شوکت رفیق کو ضلع پلوامہ کو پرامن بنانے اور ضلع کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مبارکباد دی۔