سرینگر (جموں کشمیر) : ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، کشمیر، نے وادی کشمیر کے سبھی ضلع اسپتالوں میں غیر فعال ڈائیلسز سینٹرز کا الزام عائد کرنے والی حالیہ رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ رپورٹ غلط اور گمراہ کن ہے۔‘‘ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز نے جاری کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ تمام ضلع اسپتالوں میں ڈائیلاسز خدمات مکمل طور پر کام کر رہے ہیں جہاں مریضوں کے لیے ڈائلسز خدمات کے علاوہ تربیت یافتہ عملہ بھی دستیاب ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ صرف اپریل ماہ میں ہی محکمہ صحت کے مختلف ڈائلسز مراکز میں بنا کسی چارج کے 6038 ڈائلسز سیشن انجام دئیے گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت مریضوں کو بنا کسی چارج کے ڈائیلاسز خدمات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، جس میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مکمل علاج معالجہ بھی شامل ہے۔ ایسے میں ’’محکمہ صحت کے ڈائلسز مراکز غیر فعال ہیں،‘‘ جیسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہیں اور یہ (افواہیں) بے بنیاد اور حقائق سے پرے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کشمیر صوبے میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی مختلف اسپتالوں میں ڈائلسز مراکز غیر فعال ہیں جس کے سبب گردے کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں حالیہ برسوں کے دوران سرطان اور گردے کے کیسز میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Lack of Dialysis Centres in Kashmir: کشمیر کے ہر ضلع ہسپتال میں ڈائلسز مرکز قائم، ڈائریکٹر ہیلتھ