ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈاریکٹر ہاٹیکلچر( کشمیر) غلام۔رسول میر نے ضلع پلوامہ کے ترال کے بوچھو میں شہد بنانے والے یونٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جواینٹ ڈاریکٹرظہور احمد بٹ چیف ہاٹیکلچر آفیسر پلوامہ جاوید احمد اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر غلام رسول میر نے ویلی ایپریس نامی یونٹ کا جایزہ لیا اور اسکے مالک نور محمد کے ساتھ تفصیلی بات کی اور اس پر زور دیا کہ اس کاروبار کو فروغ دینے کے لیے اسکو مقامی سطح پر لڑکوں کو تربیت فراہم۔کرنی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کاروبار کے ساتھ جڑ سکیں۔
ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر غلام رسول میر نےمیڈیا کو بتایا کہ محکمہ ہنر مند نوجوانوں کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں جن سے بے روزگار نوجوانوں کو مستفید ہونا چاہیے اور آج انھوں نے ترال دورے کے دوران بوچھو میں اس یونٹ کا دورہ کیا اور اسے بڑی خوشی ہوئ کہ ہمارے نوجوان خودروزگار اسکیموں سے فایدہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیپ ہسبنڈری محکمہ کی جانب سے ترال میں آگاہی کیمپ منعقد
ترال کے دورے پر آئے جواینٹ ڈاریکٹر یاٹیکلچر ظھور احمد نے بتایا کہ ترال میں ہاٹیکلچر سیکٹر کو فروغ دینے کے کافی امکانات موجود ہیں اور محکمہ اس حوالے سے موزوں اقدامات کر رہا ہے