ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا کے لیے انتظامات مکمل، ڈی جی پی - Amarnath Yatra - AMARNATH YATRA

جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین نے رام بن کا دورہ کیا اور امرناتھ یاترا کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔

ا
پولیس سربراہ آر آر سوین (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 8:06 PM IST

پولیس سربراہ آر آر سوین نے کیا رام بن کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)

رام بن (جموں کشمیر) : جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، آر ایس سوین، نے صوبہ جموں کے رام بن ضلع کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی قیادت کی۔ پولیس سربراہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور پولیس بھی پوری طرح سے مستعد ہے۔ میٹنگ میں جموں کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت سیول انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

ڈی جی پی نے میٹنگ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر پختہ انتظامات کئے جا چکے ہیں اور جموں کشمیر انتظامیہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح سے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شردھالوؤں کے لیے یاترا کے سبھی روٹس پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ آر آر سوین نے شردھالوؤں سے ہموار یاترا کے انعقاد کے لیے پولیس، شرائن بورڈ اور دیگر ایجنسیز نے جو پلان مرتب کیے گئے شیڈول کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ایک سیکورٹی میٹنگ کا جائزہ لیا نونہ وَن بیس کیمپ کا از خود معائنہ کیا۔ رواں برس امرناتھ یاترا 29جون سے منعقد ہو رہی ہے جس میں لاکھوں یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھی: امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ - Amarnath Yatra

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.