ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ، اڑائی علاقے کے باشندوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - پونچھ خستہ حال سڑک

Dilapidated roads in arai poonch سرحدی ضلع پونچھ کے اڑائی، منڈی علاقے میں خستہ حال سڑک کے باعث پندرہ ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پونچھ، اڑائی علاقے کے باشندوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 5:55 PM IST

پونچھ، اڑائی علاقے کے باشندوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

پونچھ (جموں کشمیر) : ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں تین پنچایتوں پر مشتمل اڑائی نامی گاؤں کو تحصیل صدر مقام منڈی سے جوڑنے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے، خستہ حال سڑک سے پریشان مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے تئیں سخت ناراضگی کیا اظہار کیا اور احتجاج کرتے ہوئے حکام سے خستہ حال سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ، محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ لوگوں نے بتایا کہ ماضی میں علاقے کے باشندوں نے طویل احتجاج کے بعد ضلع انتظامیہ کو سڑک تعمیر کرنے کے لیے قائل کیا۔ احتجاجیوں کے مطابق لوگوں کے اصرار کے بعد سڑک تعمیر کی گئی تاہم سال 2015میں آئے تباہ کن سیلاب اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے رابطہ سڑک خستہ ہو گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سڑک کی مرمت کے لیے لوگوں نے منتخب عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ انتظامیہ کے کئی محکمہ جات کے چکر کاٹے اور ان سے سڑک کی مرمت کی درخواست کی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عوامی درخواستوں پر حکام نہ کان نہ دھرے اور اب تک سڑک کی مرمت نہیں کی جا رہی۔

مزید پڑھیں: کیچڑ سے بھری خستہ حال سڑک، عوام کے لیے پریشان کن

لوگوں نے بتایا کہ سال 2014-15میں سڑک خستہ ہونے کے بعد اڑائی علاقے میں کٹھہ سے قریشی موڑ تک کی سڑک کا مرمتی کام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی زیر نگرانی شروع کیا گیا تاہم اسے بھی آج تک مکمل نہیں کیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک پر سفر نہ صرف دشوار بلکہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اڑائی علاقے کی تین پنچایتوں میں پندرہ ہزار سے زائد نفوس آباد ہیں، جنہوں روزانہ کی بنیاد پر خستہ حال سڑکے باعث تکالیف کا سامنا رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.