ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ میں محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے انسداد منشیات پروگرام - اونتی پورہ میں محکمہ سوشل ویلفیر

Awareness Programme in Awantipora: ضلع پلوامہ اونتی پورہ میں واقع پولی ٹیکنک کالج میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے نشہ مکت بھارت کے سلسلے میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

اونتی پورہ میں محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے انسداد منشیات پر پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 2:27 PM IST

اونتی پورہ میں محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے انسداد منشیات پر پروگرام

اونتی پورہ: اونتی پورہ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ پولیس ،محکمہ مال اور مختلف محکموں کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے منشیات کے استعمال کو لعنت قرار دیا۔ شرکا سے کہا کہ وہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں سے دور رہیں۔ محکمہ نے کچھ قانونی اور صحت کے ماہرین کو مدعو کیا تھا جنہوں نے شرکاء کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔

اس موقعے پر ماہرین نے بتایا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کے حامل ہیں اور ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔تاہم گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر میں منشیات، سماجی مسائل اور برائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔جموں و کشمیر ریاست کو سب سے زیادہ سلگتے ہوئے سماجی مسائل اور برائیوں کا سامنا ہے جن میں منشیات کا استعمال، خودکشی، گھریلو تشدد، تیزاب گردی، ڈکیتی، چوری وغیرہ شامل ہیں۔منشیات کے استعمال کا مسئلہ سب سے خطرناک سماجی مسئلہ اور برائی ہے کیونکہ اس نے ہزاروں نوجوان پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے مروت بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں 68 کنٹیجینٹ پیڈ ورکرس کے درمیان مستقل تقرری نامہ تقسیم

دریں اثناء مشن کوآرڈینیٹر منشا احد نے بھی شرکت کرنے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کی تاکہ انہیں منشیات کے استعمال کے مہلک نتائج سے آگاہ کیا جا سکے۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لیے ہر شھری کو آگے آنا چاہیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.