ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد - Department of education pulwama

SVEEP awareness programme ضلع پلوامہ کے ترال میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایس وی ای ای پی کے تحت تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی ۔

ترال میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 11:10 AM IST

ترال میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ترال میں واقع گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں محکمہ تعلیم پلوامہ نے آج ایک SVEEP بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔

پروگرام کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر پلوامہ منظور احمد خان، زیڈ ای او پلوامہ الطاف پنڈت اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران نے SVEEP بیداری پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں نے گارجین سے تعلیم کی اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا۔ پروگرام میں محکمہ تعلیم کے ملازمین اور ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے خصوصی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو جمہوریت اور حکومت کی تشکیل میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے جو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں ووٹرز بیداری پروگرام کا اہتمام - Awareness Program in Awantipora

پلوامہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر منظور احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بیداری کی جانب سے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کی مدد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد نئے ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کی عوام آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔وہ انتخابات کو لے کر پرجوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.