ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج بلاک آفس میں ایک اہم جایزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔اس میٹنگ میں تحصیلدار ترال عمران احمد، بی ڈی او مقبول لطیف شاہ اور تمام سیکٹورل آفیسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے کام کاج اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جایزہ لیا گیا جبکہ بجلی فیس میں تشویشناک اضافے کو لیکر بھی زبردست بحث کی گئی ۔اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا کہ کس طرح ایک ساتھ محکمہ نے بجلی فیس میں اضافہ کر کے صارفین کو پریشانیوں میں ڈال دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ترال میں پیدا شدہ بجلی بحران کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جلد ہی عوام کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور ہوگا کیونکہ پچھلے کئی روز سے ترال میں احتجاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیلو، پلوامہ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے لوگوں میں تشویش
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر صارفین کی طرف سے میٹر لگانے کی مانگ کی جا رہی ہے تو اس بارے میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی پس وپیش نہیں کیا جائے گا۔عوام کی ہریشانیوں کو ہرممکن دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔