ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے آزاد امیدوارغلام نبی بٹ کو دی حمایت - Assembly Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 5:13 PM IST

ترال سے آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بٹ اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غلام نبی بٹ صاحب کے خاندان کی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے ہی ترال میں تعمیر و ترقی کے کام ہوئے ہیں اس لئے اس دفعہ ہم لوگ منظور بٹ کو ہی ووٹ دیں گے۔ ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائ نے بھی آزاد امیدوارمنظور بٹ کو حمایت دینے کی بات کہی ہے۔

منظور گنائی نے آزاد امیدوارغلام نبی بٹ کو دی حمایت
منظور گنائی نے آزاد امیدوارغلام نبی بٹ کو دی حمایت (Etv Bharat)

ترال (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ان دنوں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔ ہر سیاسی پارٹی اور اس کے امیدوار اپنی۔ اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ پی ڈی پی اور آزاد پارٹی کی حالت اتنی اچھی نہیں ہے جتنی نیشنل اور کانگریس اتحاد پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ حالیہ دنوں میں کئی لیڈروں نے پارٹیاں چھوڑی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس بار آزاد امیدواروں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔

منظور گنائی نے آزاد امیدوارغلام نبی بٹ کو دی حمایت (ETV Bharat)

ترال سے ہی ایک اور آزاد امیدوار ہیں ڈاکٹر غلام نبی بٹ، جن کی غیر معمولی مقبولیت نے انکے حریفوں کو پریشان کر کے رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں آج ڈی ڈی سی آری پل منظور گنائی نے ڈاکٹر غلام نبی بٹ کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کے دوران اپنی حمائیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور انکے بھائی محمد اشرف بٹ نے خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ انکی حمایت سے غلام نبی بٹ بھاری اکثریت سے جیت درج کریں گے۔

منظور گنائی نے آزاد امیدوارغلام نبی بٹ کو دی حمایت
منظور گنائی نے آزاد امیدوارغلام نبی بٹ کو دی حمایت (ETV Bharat)

اس موقع پر منظور گنائی نے بتایا کہ غلام نبی بٹ کے خاندان کی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے ہی ترال میں تعمیر و ترقی کا باب رقم ہوا ہے۔ منظور گنائی نے مزید بتایا کہ اپنے ورکروں سے مشاورت کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ اس بار ڈاکٹر غلام نبی بٹ کو مکمل حمایت دیں گے تاکہ علاقے میں ایک نئ لیڈر شپ کا آغاز ہوسکے۔ اور علاقے میں ترقیاتی کام ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.