ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کی چھچکوٹ سڑک پر جاری کاموں کا ڈی ڈی سی ممبر نے لیا جائزہ - DDC Member Harbakash Reviews - DDC MEMBER HARBAKASH REVIEWS

بنیادی ڈھانچے کی معیاری ترقی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ایک فعال اقدام میں، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے رکن ڈاکٹر ہربکاش سنگھ نے چھچکوٹ سڑک پر جاری میکادمائزیشن کے کام کا جائزہ لیا۔

ترال کی چھچکوٹ سڑک پر جاری کاموں کا ڈی ڈی سی ممبر نے لیا جائزہ
ترال کی چھچکوٹ سڑک پر جاری کاموں کا ڈی ڈی سی ممبر نے لیا جائزہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:23 PM IST

Updated : Jun 29, 2024, 7:42 PM IST

ترال: ترال علاقے میں گزشتہ کئ برسوں سے سڑکوں کی تعمیر و تجدید اور میکڈمایزشن کا عمل ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے جسے علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے اور عوام ایل جی سرکار کی سراہنا کر رہے ہیں۔ ساڑھے چودہ کیلو ترال چھچکوٹ سڑک پر جہاں ان دنوں میکڈمایزشن کا عمل شد و مد سے جاری ہے وہیں آج انتظامیہ نے کاموں کا جایزہ لیا اور عوامی شکایات کو سماعت کرکے ان کے خدشات کا ازالہ کیا۔

ترال کی چھچکوٹ سڑک پر جاری کاموں کا ڈی ڈی سی ممبر نے لیا جائزہ (ETV Bharat)

اس سلسلے میں آج ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ اور تحصیلدار ترال عمران احمد نے سڑک پر جاری کام کا جایزہ لیا اس موقع پر مقامی لوگوں نے ڈرینیج اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا مقامی لوگوں نے سڑک کی میکڈمایزشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے جہاں مقامی لوگوں کو عبور ومرور میں آسانی پیدا ہوگی وہیں اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا کیونکہ اس سڑک پر سیاحتی اعتبار سے اہمیت کا حامل شکارگاہ بھی واقع ہے جو کہ ماضی سے ہی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اس سڑک کی خستہ حالی عوام کے لیے درد سر بنی ہوئی تھی لیکن اب اس سڑک کی تعمیر و کشادگی سے عوام کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس کاوش کی سراہنا کی ہے۔ ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ نے بتایا کہ یہ سڑک انکا ایک ڈریم پروجیکٹ تھا اور اب اس سڑک کی تعمیر کا کام اچھی طرح چل رہا ہے اور اسے علاقے میں جہاں ٹریفک کی نقل وحمل کو آسانی ہوگی وہیں علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Last Updated : Jun 29, 2024, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.