ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن کا پی ڈی پی سے استعفیٰ، آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان - JK Assembly Election 2024

پی ڈی پی کی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) شوپیان کی چیئرپرسن بلقیسہ جان نے آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب وہ آزاد امیوار اعجاز میر کی حمایت کریں گی۔

ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن کا پی ڈی پی سے استعفیٰ
ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن کا پی ڈی پی سے استعفیٰ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 11:27 AM IST

شوپیان (جموں و کشمیر): پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) شوپیان کی چیئرپرسن بلقیسہ جان نے آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بلقیسہ جان نے اعلان کیا کہ وہ اب وچی (شوپیان) کے سابق ایم ایل اے، اعجاز میر کی حمایت کریں گی، جو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اُتر رہے ہیں۔

یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب دو روز قبل اعجاز میر نے بھی پی ڈی پی کو چھوڑ دیا تھا، کیونکہ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔ یہ سیاسی تبدیلیاں ایک ایسے وقت میں رونما ہو رہی ہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تین مراحل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسے بھی جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے ہاتھ ملانے سے ان کا اتحاد مضبوط ہوا ہے۔ حالانکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان سیٹوں کا بٹوارہ ابھی نہیں ہو پایا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی ابھی فہرست جاری بھی نہیں ہوئی ہے جبکہ دیگر پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

جموں و کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو، دوسرا 25 ستمبر کو اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس پیش رفت کے بعد سیاسی ماحول میں نمایاں تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.