ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں بھی سوچھتا پکھواڑا کے تحت صفائی مہم - Swachatta Campaign In pulwama

پلوامہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے سوچھتا پکھواڑا کے تحت صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں محمکہ دیہی ترقی، محمکہ بلدیات کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی جبکہ پروگرام میں ضلع کے دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

پلوامہ میں بھی سوچھتا پکواڑا کے تحت صفائی مہم
پلوامہ میں بھی سوچھتا پکواڑا کے تحت صفائی مہم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 5:12 PM IST

پلوامہ: اس پروگرام کا مقصد ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کو کوڑے کرکٹ سے پاک کرنا ہیں۔ اور ان کا بنیادی مقصد کلین انڈیا خوبصورت انڈیا ہے۔ یہ پروگرام 15 روز تک جاری رہے گا۔ "دی شوچیتا سنگرام" تھیم کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں سوچھتا پکواڑا کا افتتاح کیا۔

پلوامہ میں بھی سوچھتا پکواڑا کے تحت صفائی مہم (etv bharat)

اس پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا اور مہم کا افتتاح ڈی سی پلوامہ نے ڈی سی آفس کے احاطے میں پودا لگا کر کیا۔ پروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 1 پودا لگائیں تاکہ ضلع میں 6 لاکھ پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں سوچھتا پکھواڈا مہم کا آغاز

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ پاکواڑا کا بنیادی مقصد صفائی اور شجرکاری پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام ضروری ہیں اور عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کی شرکت ضروری ہے اور تب ہی ہم کلین انڈیا خوبصورت ہندوستان کے اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.