پلوامہ: ترقیاتی کمشنر نے سائنسی اور تکنیکی عملے سے بات چیت کی۔ اسٹیشن کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔ سینئر سائنسدان اور فیلڈ اسٹیشن کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول نے ترقیاتی کمشنر کا خیرمقدم کیا۔ انہیں بتایا کہ یہ اسٹیشن 200 کنال سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے لینڈر اور دیگر اگائے جانے والے پھولوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر کمشنر نے ڈسٹیلیٹن یونٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جہاں پر ان پھولوں سے تیل حاصل کیا جاتا ہے۔
فیلڈ اسٹیشن بونرہ کے انچارج ڈاکٹر شاہد نے ترقیاتی کمشنر کو فیلڈ اسٹیشن کا دورہ کرایا جہاں پر انہوں کام کاج کے حوالے سے جانکاری دی گئی اور انہیں فارم سے نکلنے والے پھولوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جبکہ لیونڈر کو کس طرح فروغ مل رہا ہے اس کے حوالے سے بھی تفصیلی جانکاری دی گئی۔
کشمیر نے سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کے ترقیاتی منظر نامے کی تشکیل میں سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (CSIR) کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے CSIR-IIIM فیلڈ اسٹیشن پلوامہ کے سائنس دانوں کی علاقائی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے ان کی تعریف کی اور اسٹیشن کے پروگراموں اور پروجیکٹوں کی کامیابی کے لیے اپنے تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی سی پلوامہ نے مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ اسٹیشن ضلع پلوامہ کے ساتھ ساتھ پوری جموں وکشمیر کے کسانوں میں لیوینڈر کے پودے تقسیم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ کسانوں، سلف ہلپ گرپوں، زرعی کاروباری افراد، محققین، اور طلباء کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی قیادت میں جدید صنعتی کاشتکاری اور پروسیسنگ کے طریقوں کے ذریعے سائنسی طریقوں میں تربیت اور صلاحیت سازی کی پیشکش کرتا ہے۔