ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی سی بارہمولہ نے ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا - review developmental work - REVIEW DEVELOPMENTAL WORK

ضلع ترقیاتی کمشنر منگا شیرپا نے افسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ ترقیاتی کاموں اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کے مقصد سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈی سی بارہمولہ نے ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا
ڈی سی بارہمولہ نے ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 5:33 PM IST

بارہمولہ:ڈی سی بارہمولہ منگا شیرپا کے ساتھ ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل نوید اعزاز، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی رئیس اسلم مخدومی اور دیگر متعلقہ افسران اور انجینئرز بھی موجود تھے۔مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو اہم ہدایت بھی دی۔

ڈی سی نے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل بارہمولہ کو ہدایت دی کہ تمام کمرشل گاڑیوں کو کریپا پارک فرنٹ سے ہٹا کر بارہمولہ کے مین بس اسٹینڈ میں دوبارہ آباد کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد پیدل چلنے والوں کے لیے زیادہ دوستانہ ماحول بنانا اور مسافروں کے لیے آزادانہ طور پر نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی سی بارہمولہ نے ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا (etv bharat)

ڈی سی نے ایگزیکٹو آفیسر اور آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر کو دریائے جہلم کے ساتھ ایک سائیکل ٹریک تیار کرنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں علاقے کے تمام ٹین شیڈز کو ہٹا دیا جائے تاکہ ارد گرد کی مجموعی خوبصورتی اور صفائی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں سوچھتا پکھواڈا مہم کا آغاز

کوکر حمام میں ڈی سی شیرپا نے افسران کو بچوں کے کھیلنے کے لئے پارک، ایک اوپن جم اور ایک سوئمنگ پول کی تعمیر کے لیے ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر ) تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ان سہولیات کا مقصد عام لوگوں کے لیے تفریحی مواقع فراہم کرنا اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.