ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی سی اور ایس ایس پی بڈگام نے ضلع کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا - DC and SSP visit Budgam - DC AND SSP VISIT BUDGAM

DC and SSP visit Budgam Religious Places بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر اکشے لابرو نے ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کے ساتھ عیدالفطر، بیساکھی، نوراتری کے تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف عقائد کے ممتاز مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔

ڈی سی اور ایس ایس پی بڈگام نے ضلع کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 4:31 PM IST

ڈی سی اور ایس ایس پی بڈگام نے ضلع کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا

بڈگام: ڈی سی نے جن اہم مذہبی مقامات کا دورہ کیا ان میں زیارت شریف مکہامہ، مرکزی امام باڑہ بڈگام، گرودوارہ گرو نانک چرن استھان بیروہ اور پنڈت کالونی شیخ پورہ میں شیو مندر شامل ہیں۔

دورے کے دوران ڈی سی نے تمام مذہبی مقامات پر حاضری دی اور مقامی عوامی وفود اور متولیوں سے ملاقات کی اور آنے والے تہواروں کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی سی نے ضلع بھر میں اپنے اپنے تہواروں کے موقع پر مختلف مذاہب کے تمام ممتاز مذہبی مقامات پر پینے کے پانی کی سہولت، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب شدہ لائٹس کی مرمت اور ساتھ ہی تہواروں سے پہلے اور بعد میں صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ میونسپلٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی مہم کو تیز کریں جس میں مذہبی مقامات، سڑکوں، گلیوں، نالیوں اور بازاروں پر توجہ مرکوز کی جائے اور تمام علاقوں میں کوڑا کرکٹ کو باقاعدگی سے اٹھانے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی بڈگام نے رکھ ارتھ میں نئے تعمیر شدہ پرائمری اسکول کو طلباء کے لیے وقف کیا

ضلع میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ مہم کو تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔دیگر کے علاوہ ایس ڈی ایم بیروہ، اے سی آر بڈگام، سی پی او، ایگزیکٹیو انجینئرز، ایس ڈی پی اوز، ای اوز اور دیگر متعلقہ لوگ ڈی سی کے ہمراہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.