ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دارالخیر میرواعظ منزل نے آگ متاثرین میں ضروری سازو سامان بطور امداد تقسیم کیں

دارالخیر نے عوام سے موسم سرما میں گرمی حاصل کرنے کے آلات گیس،ہیٹر بوائلر، پاؤٔر کمبل اور کانگڑی وغیرہ استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز آتشزنی کے واقعات رونما ہوتے ہے، جس سے لاکھوں کی جائیداد راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوتی ہے۔

Edarul-khair-mirwaiz-manzil-distributes-relief-material-among-fire-victims
دارالخیر میرواعظ منزل نے آگ متاثرین میں ضروری سازو سامان بطور امداد تقسیم کیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 8:38 PM IST

سرینگر:گزشتہ دنوں بٹہ مالو سرینگر میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکانات اور اثاثہ خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرپرست دارالخیر میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل کا ایک وفد، جس کی قیادت مفتی غلام رسول سامون کر رہے تھے نے بٹہ مالو سرینگر جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول، آٹا،کمبل اور کچن کٹ وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دارالخیر نے عوام الناس سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ موسم سرما میں گرمی حاصل کرنے کے آلات گیس،ہیٹر بوائلر، پاؤٔر کمبل اور کانگڑی وغیرہ استعمال کرتے وقت ہر ممکن احتیاط برتنے کی کوشش کریں، تاکہ ممکنہ حد تک ناگہانی آفات اور آتشزنی کے روز افزوں بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں: سال 2023: آتشزدگی کے واقعات سے وادی میں تقریباً 63 کروڑ روپے کا نقصان

اس موقعہ پر دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے برابر آفات سماویہ و ارضیہ کے دوران بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.