ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دارالخیرکی جانب سے آتشزدگی متاثرین کے درمیان ضروری اشیاء تقسیم - Essential Commodities Distribute

سرینگر میں مشعلی حول میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی زد میں آکر چار رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تھے۔دارالخیر میرواعظ منزل کی جانب سے آتشزدگی متاثرین کے درمیان ضروری اشیا کی تقسیم کی گئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 7:45 PM IST

دارالخیرکی جانب سے آتشزدگی متاثرین کے درمیان  ضروری اشیاء تقسیم
دارالخیرکی جانب سے آتشزدگی متاثرین کے درمیان ضروری اشیاء تقسیم (etv bharat)

سرینگر:دارالخیر میرواعظ کشمیر کے سرپرست مولوی محمد عمر فاروق کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اس دوران مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں دارالخیر میرواعظ منزل کا ایک وفد نے آتشزدگی سے متاثر علاقہ مشعلی حول کا دورہ کیا۔وفد نے متاثرہ سات کنبوں میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹوغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دریں اثنا دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے برا بر آفات سماویہ و ارضیہ کے دوران بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی متاثرین کی فوری بازآبادی کی جائے: پی ڈی پی لیڈر

انہوںنے مزید کہاکہ اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.